کبل ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے کہا ہے کہ عوامی نمائند ہ کے حیثیت سے عوامی حقوق کیلئے اپنا بھر پور کوشش کررہا ہوں ،تحصیل کبل کیلئے میگا پراجیکٹ میں بائی پاس پر فلائی اوور ،دریائے سوات پر غوریجہ اور کبل کے مقام پر پل، تفریحی مقامات بنانا اور دیگر منصوبے زیر غور ہے ،پولیس سٹیشن کانجو اور شاہ ڈھیری کے کارکردگی سے مطمئن ہوں ان پولیس سٹیشن کے جوان بلدیاتی نمائندوں کیساتھ اپنا تعاون کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ،نے گزشتہ روز سوات نیوز ڈاٹ کام کے نمائندہ وقار احمد سواتی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا تحصیل کبل کے عوام کے مسائل کو حل کرانا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،سکولوں کے سیکورٹی کے حوالے سے تحصیل ناظم نے کہا کہ سکولوں کے سیکورٹی کیلئے اداروں کے تعاون سے مطمئن ہے انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کے قیام اور گرلز ڈگری کالج ٹاون شپ کانجو کے حوالے سے بھر پور کوشش کا اظہار بھی کیا جبکہ پولیس سٹیشن کبل اور نیکپخیل نہر کی عملے کے حوالے سے فریاد کا اظہار کیا ۔انٹرویو :وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
768 total views, no views today


