مینگورہ،سوات میں پہلی دفعہ معاشرتی اور تعلیمی مسائل کے لئے ایک متحدہ فورم کا بنیاد رکھا گیا ، اتحاد کونسل کی بنیاد اینو ویٹو یوتھ فورم اور الف اعلان کے مشترکہ کوشش سے رکھا گیا ، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن سے سرکاری افسران ، سماجی کارکنان ، سیاستدان ، طلباء وطالبات نے حصہ لیا ،اہم نوعیت کا یہ اجلاس تاریخ میں ایک انوکھی کوشش ہے مشترکہ کونسل سے سماجی مسائل خاص کر
تعلیم کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل طے کریں ، جس سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو، اجلاس میں کثیر تعداد سے سماجی کارکنوں نے اس کوشش کا سراہا اور عہید کیا کہ سب مشترکہ طور پر معاشرتی پرائیوں خاص کر تعلیم اور صحت میں اپنے ذاتی وسائل کو بروئے کار لاکر صحت مند معاشرے کے بنیاد رکھے گے ، اجلاس سے آئی وائی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر جواد اقبال ، آئی وائی ایف کے صدر بلاول جمشید ، گلوبل پیس کونسل کے احمد شاہ ، ازاد ویلفیئر ٹرسٹ کے ازادے خان ، پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن ، اقوام متحدہ ، ایس آر ایس پی ، این آر ایس پی ، کاروان ، او وائی این ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ملک کے سرکردہ سماجی کارکن ، طلباء و طالبات نے شرکت کی اور عہد کیا کہ مشترکہ طور پر معاشرتی مسائل کے بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاکر اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
486 total views, no views today


