سوات ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کے خصوصی ہدا ئت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران ایس ایچ او رحیم اباد مجیب عالم نے دوران گشت منشیات فروش گل یار ولد شہزاد سکنہ بر ہان خیل نویکلے مینگورہ کے قبضہ سے 1140گرام چرس برامد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھرمیں سخت سے سخت اپریشن کاحکم جاری کیا تھا انکی کوششوں سے سوات بھر کے ڈی ایس پیز،ایس اویچ اوز نے بہتر کاردگی دیکھائی،اور جرائم میں کافی کمی آچکی ہے ،جسکی بدولت انکی انعامات بھی مل گئی ہے
دوسری طرف بریکوٹ پولیس کی کاروائی کرکے چار لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔بریکوٹ چوکی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی اکبر حسین نے بریکوٹ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔چھاپے کے دوران مکان سے چار لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ۔بریکوٹ پولیس نے مبینہ ملز م مبشر سعید ولد سعید اکبر کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔اس حوالے سے اے ایس آئی چوکی بریکوٹ اکبر حسین نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی جاری ہے اور بہت جلد علاقے کو منشیات سے پاک کردیں گے
357 total views, no views today


