مینگورہ، سوات میں خیبر پختونخوا کے پہلی تاریخی کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی ٹرافی کی رونمائی کی شاندار تقریب ، تقریب خپل کور ماڈل سکول مکان باغ میں منعقد ہوئی ، تقریب میں خیبر پختونخوا ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس وکلچر عادل صافی ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ، ڈائیریکٹر سپورٹس طاریق محمود ، سوات سپورٹس افسر ثقلین احمد اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات سمیت کثیر تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی ، سکول کے بچوں نے مختلف پروگرامات پیش کئے ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس اور ڈی سی سوات نے ٹرافی کی رونمائی اور خیبر پختونخوا کے پہلی تاریخی کھیلوں کے انعقاد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پہلی مرتبہ 7 کروڑ40 لاکھ روپے سے ایک منظم طریقے سے ضلعی اور ریجنل مقابلوں کے علاوہ صوبائی کھیل منعقد کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں صوبائی سطح پر منتخب کھلاڑیوں کے تعلیمی اور سپورٹس اخراجات حکومت فراہم کرے گی جبکہ اچھے کھلاڑی سپانسر بھی کریگی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کی رہنمائی کا تہہ کر رکھا ہے ، سلیکشن میں میرٹ کا پورا خیال رکھا جائے گا ، کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے کے سپورٹس سامان دینگے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے طرف راغب کرنے کیلئے پورے صوبے میں ٹرافی کی رونمائی ہورہی ہے ، ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ کھلاڑی ہو تو اب ثابت کرکے دکھاؤ ، ڈپٹی سکرٹری نے طریقہ کار بتایا اور کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے چیئرمین کا وژن عوام تک پہنچا کر رہیں گے ، کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر جاری ہے ، کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ اس ماہ کے آخر تک مکمل ہونگے ، شرکاء نے سوات میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سب سے بہترین قرار دیکر کھلاڑیوں کو بھی ٹیلنٹ ثابت کرنے کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی میں مزید چار کروڑروپے سے کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کی منظوری ہوچکی ہے ، صوبے کے منتخب کھلاڑیوں کے بین الاقوامی معیار سے زیادہ مرعات اور سہولیات دینگے ، انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین کے 25 کھیلوں کے انعقاد کیلئے ہر ضلع اور ریجن میں جارہے ہیں تاکہ کوئی بھی کھیلوں سے محروم نہ رہ سکے ،اخر میں ایک پر وقار انداز میں کھیلوں کیلئے بنائی گئی ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی گئی ، جسکو شرکاء نے بے حد سراہا ۔
630 total views, no views today


