سوات ، چیئرمین دا اولس خدمت زورہ ور خان نے کہا ہے کہ تنظیم کو ایک ہی پلیٹ پر اکھٹا کر کے علاقے کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہوگا ،علاقے کے لوگوں کے مفادات کے خاطر کام کرنا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لوکل سپورٹ آرگنائزیشن تنظیم دا اولس خدمت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔اجلاس میں تنظیم کے جنرل باڈی کے ممبران کے علاوہ ای پی ایس کے عہدیدار مسرور اور دیگر جبکہ علاقے کے سیاسی وسماجی افراد محب الحق ،جہان شیر خان ،بہادر خا ن اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر تنظیم کے عہدیداروں اور سیاسی وسماجی افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشا ر سے بلاتراور علاقے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کام کریں ۔رپورٹ: وقار احمدسواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
522 total views, no views today


