بریکوٹ، بریکوٹ بازار صدرکے گودام سے شراب و چرس برآمد،ملزمان کے خلاف تھانہ غالیگے میں آیف آئی ار درج کرکے ملزمان کو گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں،تھانہ غالیگے کے ایچ ایس او نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین کے گودام پر پولیس نے چھاپہ مارا چھاپے کے دوران گودام سے 26لیٹر شراب اور چار سو گرام چرس برآمد کر لی ۔ایف آئی آر بریکوٹ بازار صد ر معراج الدین ،عرفان الدین ولد منہان الدین در ج کیا گیا ہے ۔ا نہو ں نے کہاکہ مختلف ذرائع اور قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ سمیت علاقہ مشران سے مذکورہ ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ علاقے میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔تھانہ غالیگے پولیس نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین شروع کیا جس کے نتیجے میں گذشتہ روز متعدد چھاپو ں کے دوران ایک چھاپہ بریکوٹ بازار صدر کے گودام بیان کیا گیا منشیات برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئی ۔ہمارے ساتھ علاقے کے عوام کا بھرپو ر ساتھ رہا ہے اور انشاء اللہ کسی بھی سماج دشمن عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے ایڈیشنل فضل وہاب ،اے ایس آئی بریکوٹ چوکی انچارج اکبر حسین خان اور ان کی ٹیم کو کامیاب اپریشن کلین اپ پر شاباش دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ سینئر نائب صدر اور ناظم ویلیج کونسل ناظم فضل ودود باچہ ،مسلم لیگ (ن) ضلعی رہنماء نیاز محمد عرف تور خان اور کونسلر اسحاق لالا موجود تھے ۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہاکہ پولیس کے ساتھ ہم اس اپریشن میں برابر کے شریک ہیں اور مزید منشیات کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں ۔
677 total views, no views today


