سوات، تعمیراتی کام کیلئے جہانزیب کالج کے شعبہ نباتات کا گارڈن تباہ کردیا گیا ،سالوں پراناباٹنیکل گارڈن کے ختم ہونے سے ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں طلبہ وطالبات متاثر ،شعبہ نباتات کا باغ اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر رجسٹرد تھا ۔طلباء نے حکومت ،کالج انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے باغ میں تعمیراتی کام کے روکنے کا اپیل کیا ہے ۔اور متبادل جگہ فیڈرل ہاسٹل کے ساتھ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں بی ایس طلباء کیلئے تعمیراتی کام کے باعث شعبہ نباتات (باٹنی) کا گارڈن تباہ کردیا گیا ہے ،سالوں پرانا اور اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر رجسٹرد باٹنکل گارڈن کے ختم ہونے سے ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں طلبہ وطالبات متاثر ہوئے ہیں ۔شعبہ نباتات کے طلبہ وطالبات نے حکومت ،کالج انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے گارڈن میں تعمیراتی کام کے فوری طور پر روکنے کا اپیل کیا ہے کیونکہ گارڈن کے ختم ہونے سے طلباء دوسرے جگہوں پر جاکے اپنے ریسرچ کا کام کرینگے جس سے اس کو کافی مشکلات درپیش ہونگے ۔اس موقع پر جب کالج کے پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے کہا ہمیں حکومت کے جانب سے فنڈز ملے ہیں اور اس کیلئے زمین کی ضرورت ہے۔جب گارڈن کے بارے شعبہ نباتات کے چئیرمین عبد الرشید نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کواعتماد میں لئے بغیر کالج کے انتظامیہ نے گارڈن کے جگہ تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پرنسپل کو نوٹس بھی بھیجا ہے انہوں نے پرنسپل اور کالج انتظامیہ سے درخواست کیا کہ گارڈن کے جگہ پر تعمیراتی کام پر نظر ثانی کریں او رمتبادل جگہ پر تعمیراتی کام کریں ۔کیونکہ طلباء کو اس گارڈن کے بہت ضرورت ہے ۔ رپورٹ: وقار احمدسواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
578 total views, no views today


