مینگورہ، آل سوات رکشہ یونین کے صدر ابراہیم خان خیل نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس انچارج اور ڈی پی او سوات کا رویہ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ظلم وستم سے کم نہیں۔ اپنا قبلہ درست کریں۔ بے جا غریب اور بے بس رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ نہ کریں۔ کئی روز سے رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ کر رہے ہیں۔اگر رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ کر نے کا سلسلہ جاری رہا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔اگر جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار ڈی پی او سوات اور ٹریفک پولیس انچارج اور ڈی پی او سوات ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی روز سے ڈی پی او سوات اور ٹریفک پولیس انچارج کی ہدایت پر بے بس اور غریب رکشہ ڈرائیوروں کو پولیس دوبارہ تنگ کر رہے ہیں۔اور بے جا تنگ کر نے پر ڈرائیورز خودکشیوں پر مجبور ہے۔اگر ڈسڑکٹ پولیس کے جانب سے یہ سلسلہ جاری رہا ۔تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ لاچار اور بے بس رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ کر نا ظلم و ستم سے کم نہیں۔انہوں نے آئی جی خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او سوات اور ٹریفک انچارج کی سوات میں رکشہ ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کر نے کا نوٹس لیں ۔تاکہ غریب رکشہ ڈرائیورز سکون سے کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
710 total views, no views today


