بریکوٹ، صوبے بھر کی طرح سول ہسپتال بریکوٹ میں دوسرے روز ہیلتھ ایمپلا ئز کوارڈینشن کونسل کے کال پر ملازمین کا احتجاج جاری رہا۔او پی ڈی، لیبارٹر ی اور دیگر شعبے بند رہے تاہم ایمرجنسی اور لیبر روم میں کا م جاری رہا۔ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صوبائی حکومت ہمارے جائز مطالبات منظو ر نہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ نے بریکوٹ ہسپتال میں احتجاج کے دوران میڈیا سے کیا ۔اس موقع دیگر سٹا ف بھی موجود تھا۔انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان پی آئی اے کے ساتھ احتجاج میں شریک ہے کہ محکمہ پی آئی اے میں مرکزی حکومت لازمی سروسزایکٹ منظور کر رہی ہے جبکہ صوبے میں محکمہ صحت میں بیان کردہ ایکٹ نافذ کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔مرکز میں یہ ایکٹ نہیں مانتے جبکہ صوبے میں یہی ایکٹ نافذ کر نا ٹھیک ہے ۔کسی بھی صورت میں اس ایکٹ کے نفاذ کے قائل نہیں ہیں اور نہ ماننے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف کے اپ گریڈیشن کاعمل شروع کیا جائے کیونکہ ابھی تک اس مکمل نہیں کیا جاسکا ۔ملاکنڈ ڈویژن فری ٹیکس زون ہے ملازمین کے تنخواہوں سے ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگر ان احتجاجوں میں مزید اضافہ کریں گے جس کی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔
806 total views, no views today


