مینگورہ, عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اور ضلعی قائدین نے کہاہے کہ اے این پی ایک تحریک کا نام ہے جس کی بنیاداعتمادوخلوص پر قائم ہے اورپارٹی کارکن باچاخان کے پیروکار وامن کے داعی ہیں ،پارٹی کو مزید استحکام دینے کیلئے کارکنوں کی تجاویزاورمشاورت کو اہمیت دی جائے گی ،یونین کونسلوں کی سطح سے لے کر تمام حلقوں میں تنظیموں کو مظبوط بنانے میں کارکن کردارادکریں،
ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب صدر جاویدخان یوسفزئی،صوبائی نائب صدر حسین علی شاہ حسینی ،صوبائی جائنٹ سیکرٹری نثار خان بونیر،سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجدعلی خان، ضلعی صدرشیرشاہ خان اوردیگر نے مینگورہ میں پی کے اسی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اسی طرح کی کنونشن سوات کے تمام حلقوں میں ہوں گے اور بعدازاں قائم کردہ کمیٹی اس کی رپورٹ پارٹی قائدین کو پیش کرے گی جس کی روشنی پارٹی کو مزید استحکام دینے کیلئے فیصلے اوراقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ کنونشن کے انعقادکا مقصد یہ بھی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکنوں کی شکل میں جن لوگوں نے منفی کرداراداکیا ہے ان کا بھی پتہ لگایا جاسکے ،اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ اقتصادی راہداری میں ملاکنڈڈویژن کو شامل کیا جائے کیونکہ یہ ڈویژن ایک پسماندہ اورنظراندازشدہ علاقہ ہے جہاں پر قدم قدم پر مختلف مسائل اور مشکلات موجود ہیں جنہیں دورکرنے کیلئے اس علاقے کو راہداری منصوبہ میں شامل کرنا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ سوات کی ترقی کیلئے میگاپراجیکٹ کا اعلان ہونا چاہئے جبکہ اے این پی کے دورحکومت میں شروع کئے گئے پراجیکٹوں کوبھی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل تک پہنچایا جائے ،اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ آئندہ 2018کے عام انتخابات کیلئے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میرٹ کی بنیاد اورپارٹی کی تنظیموں کی سفارشات پر ٹکٹ دئے جائیں گے اوریہ ٹکٹ الیکشن سے چھ ماہ قبل دئے جائیں گے ،اس موقع پر اکرام خان،خواجہ خان،عبداللہ یوسفزئی،خورشیدخان،رحمت علی خان اوردیگر بھی موجودتھے۔
375 total views, no views today


