بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ میں قانون کی بالادستی ،اختیارات کے حصول اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی کے متعلق ویلیج کونسل ناظمین کے وفد کا نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے ساتھ اہم ملاقات ،اے سی بریکوٹ عاد ل نواز خان کا تمام بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بریکوٹ انتظامیہ ہر قسم بھر پور تعاون کرے گی ۔باہمی مشاورت سے تحصیل بریکوٹ کے مسائل کے حل اور شہریوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ۔گذشتہ روز سب ڈویژن بریکوٹ آفس میں ال ویلیج کونسل ناظمین کے وفد کا صدر فضل ودود باچا کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عادل نواز خان سے ملاقات کیا۔اس موقع پراے اے سی محمد فہیم خان و دیگر مختلف ویلیج کونسل ناظمین دیرہ ودان ،حماد خان ،محمد اسحاق لالا،افضل خان،ظفر علی ،ارشد علی ،امیر افضل خان،محمد زادہ ،احسان الحق ،اکبر حسین باچا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ناظمین نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن نو ماہ پہلے الیکشن کرائے مگر ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات نہ ملے سکیں ۔عوام سے ہم نے علاقے کی خدمت پر ووٹ حاصل کئے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ہمارے دروازوں پر کھڑے ہو کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر بے اختیار ہو کر ہم اپنے لوگوں کا کیا خدمت کرسکیں گے ۔روز بروز بلدیاتی نمائندوں میں مایوسی پھیل رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ اس طرح جاری رہا تو بلدیاتی نظام مفلوج ہو کر اپنی موت آپ مرجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ناظمین بریکوٹ انتظامیہ سے ہر قسم تعاون کرے گی تاکہ علاقے میں قانون کی بالادستی ہو ۔بعد میں اے سی عاد ل نواز خان نے وفد کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آپ تمام لوگ قانون کی مدد اور علاقے کی بالاامتیاز خدمت کے لئے میدآن میں آئے ہیں ۔بریکوٹ انتظامیہ آپ لوگوں کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ تحصیل بریکوٹ ہمارا مشترکہ گھر ہے اور اس گھر کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ۔
768 total views, no views today


