بریکوٹ، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کی طرف سے بریکوٹ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ‘تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت ‘ صحافی کسی بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ‘ اے این پی ہمیشہ صحافی برادری کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور تو قع رکھتے ہیں کہ وہ پختون قوم پر آنے والے مصیبتوں اور خصوصاًدہشتگردی کے حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈ یا پر اچھے انداز میں شائع کرینگے ‘ قلمی جہاد جاری رہیگا خیبر پختونخواہ کے سرزمین کے لئے اپنے قلم کے ذریعے ہر قسم کے خدمت کرینگے ‘ ان خیالات کا اظہار بریکوٹ پریس کلب کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور تحصیل کونسل یوسی بریکوٹ فضل اکبر خان ، پریس کلب صدر سہیل باچا ، ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ذاکر محمد ، اے این پی کے ضلعی نائب صدر محمود خان ، بختیار خان ، بالی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ اس مو قع پر مختلف قراردادیں منظور کی گئیں جس میں کہا گیا کہ چائینہ پاکستان کو ریڈور کو اصل شکل میں بنایا جائے اور اس میں پختونوں کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے ، کالا با غ ڈیم پر ریفرنڈ م کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، پشتو زبان کو لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے ‘ اپنے خطاب میں مقررین نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے علاقے کے لئے خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور نئے منتخب ہونے والے کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جس طرح بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے سب ڈویژن بریکوٹ کے لئے ہمیشہ قلمی جہاد کیا ہے ‘ ہم تو قع رکھتے ہیں کہ ائندہ بھی بریکو ٹ پریس کلب کے صحافی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے قلم کے ذریعے علاقے کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ‘ اس مو قع پر صحافیوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صحافیوں سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھی ہے اور ہر قسم تعاون کیا ہے جس پر ہم پارٹی قائدین کا مشکور ہیں ۔
823 total views, no views today


