کبل، اللہ کے زمین پر اللہ کا نظام جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے جے یو آئی پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی جدو جہد کررہی ہے ایم ایم اے دور حکومت میں لوٹ مار کے بجائے بلاامتیاز خدمت کے بدولت عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ کرنے والے ممبران اسمبلی آج بھی خاکساری کی زندگی گزار رہے ہیں مختلف پارٹیوں کے لیڈران مختلف نعروں کا سہارا لے کر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے سرگرم ہیں دین ودنیا میں کامیابی کے لئے جے یو آئی کے جھنڈے تلے متحد رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے مولانا عرفان اللہ ،جے یو آئی تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ ،اشفاق خان ایڈوکیٹ ،مولانا ثناء اللہ اور دیگر نے توتانوبانڈئی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی دکان چمکا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے عملی جدو جہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ باطل قوتیں مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور دین سے روگردانی کے لئے تمام حربیں استعمال کررہے ہیں جن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ اسلام زندہ دین ہے اور علماء مسلمانوں کے اسلامی عقائد کے محافظ ہیں انہوں نے کہا کہ کلمہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک میں 66سال گزرنے کے باوجود اسلامی نظام رائج نہ ہونا افسوسناک ہے انہوں نے 4مارچ کو رفیق احمد عربی آف ٹیغک کے رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اجلاس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی تاکہ جے یو آئی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے جدوجہد کو مزید تیز کردیا جائے اجلاس میں کونسلر قاری رحمت اللہ ،رفیق احمد،عبد الوہاب ایڈوکیٹ،عمر ڈھیر ،مولوی منہاج الدین،عالم زیب اور دیگر نے شرکت کی۔
820 total views, no views today


