مینگورہ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوارڈینیٹر وضلعی کونسلر نسیم اختر نے کہاہے کہ سواتی عوام کے بھرپور اور پرجوش استقبال پر تہہ دل سے مشکور ہوں، خواتین کی فلاح و بہبو دکیلئے دن رات محنت جاری رکھیں گی،جس طرح سوات کی خواتین نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن کا استقبال کیا اور ان کی عزت افزائی کی اور جو عزت و احترام مجھے دیا اس کا صلہ خواتین کو ضرور ملے گا،انہوں نے کہاکہ یہ سب عوام کی محبتوں اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ ماروی میمن نے سوات آمد کے بعد مجھے بی آئی ایس پی خیبر پختونخوا کی کوارڈنیٹر کی ذمہ داری سونپ دی، انشاء اللہ خواتین کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مخالفین کی چالوں میں نہ آئے ،اپنے شاختی کارڈ کی فوٹی کاپیاں کسی کو نہ دیں،انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کا سروے صاف و شفاف طریقے سے شروع ہورہا ہے جس میں کسی مستحق کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ خود سروے ٹیم کے ساتھ گھرگھر جاکر مستحق افراد کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گی ،بی آئی ایس پی کا پروگرام غیر سیاسی اور خواتین کی فلاح و بہبود کا عوامی نظام ہے ،انہوں نے کہاکہ جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کویں گی۔
598 total views, no views today


