کبل، کارکردگی سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے جاگیر داروں اور خان خوانین کا دور گزر چکا ہے ورکر کو غلام سمجھنے والے سیاستدانوں نے جان بوجھ کر عوام کو ترقی سے دور رکھا،پاکستان کے 65سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے ووٹ بٹورنے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عیش و عشرت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوئے ،قومی دولت لوٹنے اور بیرون ملک منتقل کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں جن کو سابقہ الیکشن کی طرح مستقبل میں بھی عوام کے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست دینگے سات سال تک روپوش ہونے والے اے این پی لیڈران عوام سے ووٹ مانگنے کا حق کھو چکے ہیں صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہے برابری کے بنیاد پر فنڈز کے بدولت ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے ورکرز پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہے جس کو عزت و احترام دینا پارٹی کا منشور ہے ان خیالات کا اظہاروزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے توتانوبانڈئی کے علاقہ ٹیغک میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے مراد سعید کے والد سعید،پی ٹی آئی سوات سابق جی ایس سعید خان،ضلعی کونسلر حمید خان،یوتھ کونسلر عباس خان،کسان کونسلر نواب خان،فضل ہادی ،خورشید علی،سیف اللہ،آفتاب علی،سمیع اللہ ،امیر رحمن، کونسلرسلیمان،معاذ ،محرم،رحیم شاہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے اے این پی سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پیر مظفر خان،تامع خان،سجامت خان،محمد آمین،رشید اور انکے درجنوں ساتھیوں کو کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غریب عوام کی ہمدرد پارٹی جبکہ عمران خان نڈر ،بے باک اور عوام دوست لیڈر ہیں جنہوں نے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی بہترین پالیسیوں کے بدولت عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصد عوام پر خرچ ہورہاہے جبکہ کرپشن کا خاتمہ کرکے اداروں کو خود مختار بنایا جارہا ہے تعلیم اور صحت پر خطیر رقم خرچ کرکے امیر وغریب کا فرق مٹا رہے ہیں جس کے بدولت واضح تبدیلی آچکی ہے انشاء اللہ پانچ سالہ دور اقتدار پورا ہونے تک کوئی بھی مسلہ باقی نہیں رہے گا اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے یوسی توتانوبانڈئی کے لئے پانچ عدد ٹرانسفارمرز،60کھمبے،ٹیغک ٹیوب ویل ،علاقے میں سکولوں کی اپ گریڈیشن و قیام،سڑکوں کی تعمیر،پریشر پمپس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا انہوں نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ انٹراپارٹی الیکشن کے لئے ممبر شپ کو ترجیح دیں ۔
672 total views, no views today


