کبل، شا ہ ڈھیرئی کے علاقہ کتیا ڑ میں خان نواب کے رہائش گا ہ پر پی کے بیاسی عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی سردار حسین بابک ، مرکزی جائنٹ سیکر ٹری خان نواب ، سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان، ایوب خان اشا ڑے ، ضلعی صدر شیر شاہ خان، سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان ، رحمت علی خان ، ضلع دیر کے صدر راجہ امیر زمان اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس پارٹی نے پختون قوم کے حقو ق اور امن کے خاطر ہزاروں قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متا ثرہ کبل اور سوات کے عوام کو سلام پیش کر تے ہیں اور ان کے قربا نیوں کو سراہتے ہیں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے ہم سوچ اور فلسفے کے لوگ ہیں اور امن کے داعی ہے اور اس با ت کے پوری ملک گواہ ہے کہ اے این پی امن چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اے این پی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن یاد رکھیں ملک کے ترقی میں روکاوٹ بنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں صرف امن کے خاطر ووٹ لیا تھا اور وہ ہم نے پورا کر دیکھایا ہم نے صوبائی خود مختیاری اور صوبے کے نام این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر حقوق کے لئے اے این پی نے ہر فورم پر آواز اُٹھائے اور یہ حقوق حاصل کرنے کیلئے ہر قربانی دے کر اپنا حق حا صل کیا تبد یلی کے دعویداروں نے پختون قوم کو ذلیل کیا افسوس کا مقام ہے کہ تعلیمی میدان میں کلاشنکو ف کلچر پیدا کر کے پختون قوم کے خلاف سازش کی جار ہی ہے لیکن اے این پی اس قسم کے سازشوں کو ناکام بنا کر دم لینگے ہم وہ لوگ ہیں کہ اس مٹی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں اور اس ملک کے خاطرہم نے اپنے جانوں کے نذر انے پیش کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں شرپسند عناصر پختونوں کے خلاف سازشوں سے باز آجائے ورنہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے انگریزوں کے آگے سر جھکانے کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا عوامی نیشنل پارٹی احتساب سے ڈرنے والے نہیں امیر حید ر خان ہو تی اور سردار حسین بابک کے خلاف سازشوں کو نا کام بنا دینگے انتقامی کاروائیاں اب بند ہونے چائیے عمران خان احتساب کمیشن کے سربراہ کے تعریفیں کر رہے تھے لیکن آج وہ سر براہ استعفی دینے پر مجبور کر دیا جنرل حمید خان سے میڈیا پو چھے کہ استعفی کیوں دیا عمران خان جلسے نہیں ہیجڑوں کے محفلیں سجا رہے ہیں تبدیلی صرف پختون قوم کے ذریعے لائی جا رہی ہے سوات میں وہی وقت ہم نہیں بھول سکتے جب دہشت گردوں نے علا قے کے عوام و مشران کو ذبح کرکے سکولوں اور مسا جد میں دھماکوں سے تباہ کی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جوترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ اے این پی دور حکومت کے مرہو منت ہے اے ین پی کے بدولت صوبے کو 35ارب روپے مل رہے ہیں اے این پی نے صوبے میں ہنر مند سکیم شروع کیا 65سالہ پاکستانی تاریخ میں صرف 9یونیورسٹیاں قائم کے تھے لیکن ہم نے اپنے 5سالہ دور حکومت میں 16یونیورسٹیاں قائم کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا سیلا ب کے دوران تباہ پُل تعمیر کی ایکسپریس وے اے این پی کے دور حکومت کا منصوبہ ہے ملک پر نا اہل حکمران مسلط ہے اُن کے غلط پالیسیاں اب بھی چل رہے ہیں عوام اے این پی کا ساتھ دے تاکہ اس ملک سے اندھیروں کو مٹایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء ہمارے ہیرو ہے ہمیں اپنے شہدا ء پر فخر ہے ملک میں دہشت کا فضا قائم ہے جو نا اہل حکمرانوں کے کارکردگی کے منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا لہٰذا 100فیصد عمل کر کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔
762 total views, no views today


