سوات، پیرامیڈیکل درچہ چہارم ملازمین سیدوشریف تدریسی اسپتال کے انتخابات مکمل ،اخترگروپ نے میدان مارلیا ،انتخابات صبح 8بجے شروع ہوئے جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہے ،انتخابات میں اخترگروپ اور رحیم گروپ کے مابین مقابلہ ہوا ،جس میں اخترگروپ نے میدان مارلیا ہے ،انتخابی نتائج کے مطابق اخترگروپ کے مصطفیٰ خان صدر اور اخترعلی جنرل سیکرٹر ی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر دلاورخان ،نائب صدر اول شیر خان ،جنرل سیکرٹری اخترعلی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نورحسین خادم ،فنانس سیکرٹری محمد رحیم،آفس سیکرٹری فواد خان ،رابطہ سیکرٹری عرفان اللہ منتخب ہوئے ہیں ۔
687 total views, no views today
Comments


