بریکوٹ ، ہمیں انصاف دلائی جائے ہمارے ساتھ ہونے والے مظالم نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا ہے ،بااثر شخصیات نے اٹھ سال سے گیارہ فٹ قومی راستے میں روکاوٹیں کھڑی کر کے علاقے کے عوام کو بہت بڑی مشکلات میں ڈال دیا ہے ،ریونیو ریکارڈ میں عوامی راستہ موجود ہے مگر بااثر لوگوں نے ستر گھرانوں پر مشتمل علاقہ رنگ بنگلو کے غریب عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور رحمان ،سید نواب ،سالار ،سبحان علی ،شیر ،امین،علی رحمان ،رحمت گل،مسافر،بخت شاد ،عطاء اللہ ،سید شریف ،شیر محمد،نصیب گل ،سرنگ زیب،انور علی نے کہا کہ اے سی بریکوٹ کو متعدد بار درخواستیں دی ہیں جس میں اے سی الطاف حسین چاچڑ نے کاروائی کی تھی مگر ان کا تبادلہ ہو گیا اور ہمارا مسئلہ جوں کا توں ہے ،بااثر لوگ طاقتور ہیں اس لئے ہماری فریاد کوئی نہیں سنتا اور ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،جس میں سابقہ تحصیلدار فضل رازق اور انکے بیٹے خورشید علی ،انور علی اور ارشد علی شامل ہیں انکی وجہ سے علاقے کا راستہ بند ہے ،پانی کا پائیپ لائن بھی بند کیا ہوا ہے اور ہمارے لوگوں پر کئی بار چوری کے جھوٹے الزامات لگا رکھے ہیں ،بااثرشخص فضل رازق خان کا ایک بیٹا وکیل ہے جس کی وجہ سے کوئی وکیل ہمارا کیس لینے کو تیار نہیں تھا ،ہم نے کوششں کر کے اپنے لئے مہنگے فیس سے وکیل مقرر کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم راستہ استعمال کرتے ہیں تو مخالفین جھگڑے پر اتر کر بندوقیں اٹھا لیتے ہیں آج بھی ہمارے غریب گھرانوں کے نوجوان جیلوں میں بند ہیں ہمارے بچے ،بوڑے ،خواتین،اور سینکڑوں افرادکو ایک گھر کے چار افراد نے یرغمال بنا کر راستہ بند کیا ہوا ہے ،مثاثرین نے کہا کہ اگر ہمارے راستے کا مسئلہ حل نہ ہوا تو خونی تصادم کا خطرہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر ہوگی ،ہم خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلی ،جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ،کمشنر ملاکنڈڈویژن ،ڈی سی سوات اور اے سی بریکوٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے رنگ بنگلو کے لئے راستہ بااثر شخصیات سے گزارکرایا جائے ایسا نہ ہو کہ دیر ہو جائے۔
726 total views, no views today


