مینگورہ، بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام کے تحت سوات کی سینکڑوں خواتین کے کارڈ بلا ک،خواتین سراپا احتجاج بن گئیں، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ونعرہ بازی، کارڈ کھولنے کا مطالبہ، سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر شاہ عزت، ریحانہ، فرزانہ اور دیگرنے کہاکہ ماروی میمن کے دورہ سوات کے موقع پر نسیم اختر نے خواتین کو پچیس پچیس ہزارروپے دینے اور بند کارڈ کھلوانے کا جھانسہ دے کر انہیں گھروں سے نکالا اور پروگرام میں بٹھایا ،اس وقت ماروی میمن نے یکم فروری کو تمام بند کارڈکھولنے کا وعدہ کیا مگر نہ تو کارڈکھل گئے اور نہ ہی کسی خاتون کو رقم ملی،
انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ باربار وعدے ہورہے ہیں اورخواتین بی آئی ایس پی کے دفاتر کے چکر لارہی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ سوات کی سینکڑوں خواتین کو کارڈ کے نام پر دھوکہ دیاگیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لہٰذہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائیں اوربند کارڈ کھولنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے،انہوں نے کہاکہ کارڈ ملنے تک احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،اس موقع پر خواتین نے شدید نعرہ بازی بھی کی۔
378 total views, no views today


