کوزہ بانڈئی ، کوزہ بانڈی میں نہم ودہم کے درجنوں طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ،روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام سے مستفید طالبات کو سکول سے نکال دی گئیں ،پندرہ مارچ کو ہمارے امتحانات شروع ہونے والے ہیں اور پروگرام کے بندش کے باعث ہم پر سکول کے طرف سے تعلیم کے دروازے بند کی جارہی ہے ،کوئی پرسان حال نہیں ہے صوبائی حکومت ، عمران خان اور تعلیم کیلئے کام کرنے والے ادارے ہمارے مدد کریں طالبات کا میڈیا کو فریاد ۔رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقہ کوزہ بانڈی کے قادر سکول میں پڑھنے والے او ر روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام سے مستفید ہونے والے درجنوں طالبات کو سکول سے نکال دی گئیں اور ان طالبات کے جماعت نہم ودہم کے سالانہ بورڈ کے امتحانات پندرہ مارچ سے شروع ہورہے ہیں جس کے باعث طالبات شدید پریشانی کا شکار ہے اس موقع پر جماعت نہم ودہم کے درجنوں طالبات نے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سکول سے نکالنے پر شدید افسوس ہورہے ہیں اور ہم پر تعلیم کے دروازے بند کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کہا کا انصاف ہے ؟ صوبائی حکومت ،عمران خان ،وزیر اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور تعلیم کیلئے کام کرنے والے ادارے ہمارے جلد از جلد مدد کریں تاکہ ہمارا قیمتی وقت ضائع ہونے بچ سکیں ۔یاد رہے کہ پچھلے دور حکومت میں صوبائی حکومت نے روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا تھا جو کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ کئی عرصے سے سکولوں کو فنڈز کے فراہمی بند کردی ہے اس کیلئے بار بار احتجاج کی گئی ہے لیکن تاحال سکولوں کو فنڈز نہیں ملی ہے اس بارے میں ایک سکول سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ ہم ان طالبات کے اخراجات برداشت کرسکیں اور مجبورا ہم نے طالبات کو سکول سے نکال دی ۔ رپورٹ : وقار احمد سواتی سوات نیوز داٹ کام
688 total views, no views today


