مینگورہ، یونیورسٹی آف سوات میں سونامی بلین ٹریزپراجیکٹ کے تحت شجر کار ی مہم کا آغاز ہوگیا، زیر تعمیر عمارت میں جگہ جگہ پودے لگائے گئے ،اس حوالے سے گذشتہ روز تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر جہان بخت ،چیف کنزرویٹر افسراللہ وزیر اور دیگر مقررین نے کہاکہ سونامی بلین ٹریزپراجیکٹ کے تحت ریجنل،ڈویژنل کی سطح پر اور بعدازاں اس کا دائرہ وسیع کرکے صوبہ بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ مہم کا مقصد نہ صرف صوبے کو سرسبزوشاداب بناناہے
بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینا بھی ہے،انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم سے اگر ایک طرف اقتصادیات سمیت دیگر فوائدحاصل کئے جائیں گے تودوسری طرف اس سے ڈیلی ویجزپرپانچ لاکھ افرادکو روزگار بھی مل سکے گا،انہوں نے کہاکہ مہم کاہدف پچیس فیصد ہے اس لحاظ سے اگر ایک فرد چار پودے لگائے تو یہ ہدف بآسانی پورا کیا جاسکتاہے ،اس دوران نہ صرف پودے لگانا بلکہ ان کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کی بھی اشد ضرورت ہوگی اس کے علاوہ جنگلات کی حفاظت کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے،انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کوکاکامیابی سے ہمکنار کرنا اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بناناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے لہٰذہ ہمیں اس ذمہ داری کو بطریا احسن پورا کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ آؤ مل کر ملک کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا کرداراداکریں،تقریب میں یونیورسٹی آف سوات کے سٹاف اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت اور چیف کنزرویٹر افسراللہ وزیر نے یونیورسٹی کے احاطے میں پودے لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
303 total views, no views today


