مینگورہ، پہلا انٹر ڈسٹرکٹ سوات بیڈمنٹن سپر لیگ کا آغاز ہوگیا ہے، لیگ میں سوات بھر سے 22 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ٹورنامنٹ سیٹھی ملز محلہ میں رات کو فلڈ لائٹس اور اوپن گراونڈ میں کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ میں جونئیر، امیچویر اور سینئر کیٹگری کے مقابلے ہونگے جن میں عبید،راحیل، اظہار، محسن، جبران، عاصم، ہارون، کامران علی ، مسلم ملک، شہاب، نوید، نیاز، شفیع اللہ، مظہر خان ، لیاقت، عمر فاروق، عبدالخالق، فضل واحد، سلیمان، فیاض اور فضل خالق کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔سوات مین بیڈمنٹن کھیل انتہائی مقبول ہے اور کھلاڑی سوات میں حکومت سے مختلف مقامات پر بیڈمنٹن ہال بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
724 total views, no views today
Comments


