کوزہ بانڈئی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صدر پختون سٹوڈ نٹ فیڈریشن حید ر علی شاہ نے کہا ہے کہ پی کے تیریاسی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے کارکن تیار ہے اور بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے ،موجودہ حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں ،موجودہ تبدیلی والی حکومت نے طلباء کو قلم کے بجائے بندوق تھما دیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19تاریخ کو پی کے تیریاسی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کیلئے مکمل طور پر تیا ر ہے اور بھرپور انداز میں شرکت کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی لانے والی صوبائی حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں اور انے والے انتخابات میں موجودہ صوبائی حکومت کے پارٹیوں کو شکست کا سامنا کر نا پڑیگا ۔صوبائی حکومت کے غلط پالیسیوں کے باعث آج طلباء کو قلم کے بجائے بندوق اور پستول دیا جار ہاہے جو کہ سراسر طلباء کے ساتھ افسوس ناک ہے ۔ وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
648 total views, no views today


