مینگورہ, بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سوات کی خواتین مستفید نہ ہوسکیں، سینکڑوں کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے خواتین بی آئی ایس پی کے دفاترکے چکر لگانے پر مجبور ہوگئیں، خواتین نے حکومت سے بلاک کارڈکو فعال کرنے کا مطالبہ کردیا،سوات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جتنی خواتین کو اے ٹی ایم کارڈ جاری ہوئے ہیں ان میں سے بیشترمیں رقم موجود نہیں جبکہ سینکڑوں کی تعدادمیں بلاک پڑے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات اورپریشانی کا سا منا کرنا پڑرہاہے،اس سلسلے میں گذشتہ روز حسینہ،نادیہ،فریدہ،شگفتہ ،شاہ عزت اوردیگر خواتین نے کہاکہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفترگئیں جہاں پر انہیں صرف تسلی اورکارڈکھلوانے کی یقین دہانی دی گئی ،انہوں نے کہاکہ کارڈکو کھلوانے کیلئے باربار دفاتر کے چکر لگارہی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ کارڈکی بندش کیخلاف خواتین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور باربار دفترکے چکر بھی لگائیں مگر مسئلہ جوں کا توں ہے ،انہوں نے کہاکہ یہاں پر جتنی خواتین کے پاس یہ کارڈ موجوید ہیں وہ سب انتہائی غریب ہیں جو کارڈبلاک ہونے یا اس میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی ہیں،انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بجائے اس سے خواتین کو فائدہ پہنچایا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔
1,442 total views, no views today


