پشاور، خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اکیس فروری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات اکیس فروری کو ہوں گے ، واضح رہے کہ لوکل باڈیز کی 491سیٹوں پر یہ انتخابات 23جنوری کو ہو نا تھے ،
جنہیں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث موخر کردیا گیا تھا اب خیر پختونخواہ کے حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگا ہ کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اس لئے لوکل باڈیز کے ضمنی انتخابات کروائے جائیں ۔
329 total views, no views today
Comments


