کوزہ بانڈئی،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول امام ڈھیری کا بلڈنگ گزشتہ تین سالوں سے چالو ہونے کے منتظر ،سکول تعلیمی سرگرمیوں کیلئے تا حال بحال نہ ہوسکا ،ہزاوں آبادی والے علاقے میں گرلز سکول نہ ہونے کی وجہ سے طالبات دور دور علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ۔ممبران اسمبلی ،بلدیاتی نمائندے اور محکمہ تعلیم کے حکام سکول جلد از جلد تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بحال کریں ،علاقے کے عوام کا سوات نیوز ڈاٹ کام کے نمائندہ وقار سواتی کو فریاد ۔رپورٹ کے مطابق سوات تحصیل کبل کے علاقہ امام ڈھیری میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے تعمیر کا تین سال گزرنے کے باوجود تاحال تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بحال نہ ہوسکا ،ہزاروں آبادی والے علاقے میں گرلز سکول نہ ہونے کی وجہ سے طالبات دور دور علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے اور کچھ بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں اس موقع پر علاقے کے رہائشی حسین احمد ،عبدلقدیر اور دیگر نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول بند ہونے علاقے کے بچوں کو شدید مشکلات ہے ،ممبران اسمبلی ،بلدیاتی نمائندے اور محکمہ تعلیم کے حکام سکول جلد از جلد تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بحال کریں۔امام ڈھیری سکول کے حوالے تحصیل نائب ناظم انجنئیر حنیف خان نے کہا کہ امام ڈھیری سکول کے لئے لیٹر ہم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے اس میں سٹاف کا مسئلہ ہے ان کو پورا کرنے کیلئے ہم کوششیں کررہے ہیں ۔علاقے سے تحصیل کونسلر ریاض خان نے اس حوالے سے کہا کہ سٹاف کا مسئلہ ہے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ ہوا ہے جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان کے بھائی احسان اللہ خان نے کہا کہ سکول کے زمین کے انتقال کا مسئلہ وہ حل ہوگیا ہے اور عنقریب سکول کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بحال کرینگے ۔ رپورٹ : وقار احمدسواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
651 total views, no views today


