بریکوٹ ، وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹیوں اور کالجوں میں دعوت و تبلیغ پر پابندی شہباز شریف اور نواز شریف کی تباہی کا مقدر ہے۔ دعوت و تبلیغ انبیا ؑ کا کام اور جن لوگوں نے بھی اس کام کی مخالفت کی ہے وہ تباہی سے نہیں بچ سکے اگرچہ وہ نمرود ہو یا فرعون ان سب کاا نجام رہتی دنیا کے سامنے ہے۔ اسی طرح نواز شریف اور شہباز شریف کی حکمرانی کے دن بھی قریب ہیں اور آخرت کے لحاظ سے بھی ان کا مقدر تباہی اور ناکامی ہے ۔ تبلیغی جماعت کا کام لوگوں کی اصلاع ہے اوردین و امن کی جانب ذہن سازی ہے اور دنیا کے ہر فرد کو اللہ تعالیٰ کا دین اور نبی کا طریقہ پہنچانا ہے تبلیغ پر دنیا کے کسی بھی ملک میں پابندی نہیں، امریکہ لندن کینڈا اور سارے یورپ کی یونیورسٹیوں میں دعوت کا کام جاری ہے اور کسی ملک نے دعوت و تبلیغ پر ابندی نہیں لگائی تو جپاکستان کے صوبہ پنجاب میں شہباز اور نواز شریف تبلیغ پرکیوں پابندی لگا رہے ہیں۔ تبلیغی جماعت صرف اورصرف اللہ کا کلمہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔ یہ کو ئی سیاسی تنظیم نہیں ہے اور تبلیغی جماعت میں ہر سیاسی پارت کے لوگ ہین اور ہرطبقہ اور ہر ادارہ کے لوگ اس کام کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اور یہ ہر مسلمان کا کام ہے۔ اس لئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے کام کو روکنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام ہے ۔پنجاب کی یونیورسٹیوں میں طوائف اور سنگر اور دوسرے لوگ پروٹوکول کے ساتھ جاسکتے ہیں تو دین کی دعوت دینے والے لوگوں کو روکنا کہا کا انصاف ہے۔ تمام مسلمانوں اور مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف کے اس اقدام کی مخالفت کریں۔
650 total views, no views today


