بریکوٹ ، کوٹہ رنگ بنگلومیں مذکورہ راستہ کھلا ہے کوئی روکاوٹیں نہیں راستہ گیارہ فٹ ہونے کی وجہ سے تنگ ہے جس پر بڑی گاڑیاں نہیں گزر سکتی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں نور رحمن ،مسافر اور زیارت گل نے ہمارے خلاف من گھڑت کانفرنس کی تھی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں مذکورہ لوگ غیر مقامی اور قابض ہیں اور ہمارے مشران اور معززین علاقہ کو سازش کے تحت ٹارگٹ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز بریکوٹ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں ولی خیل قوم کوٹہ کے درجنوں مشران جس میں شاہی ملک خان ،امانی ملک خان ،فریدون خان ،عثمان خان نے کہا کہ چند مفاد فرست عناصر نے اپنے ذاتی مفاد کے خاطر علاقہ رنگ بنگلو کے راستے کو قصداً ایشو بنا کر ہمیں بدنام کرنے کے لئے پریس کانفرنس کا سہارہالیا جس میں علاقے کے ویلج ناظم شرقی ارشد علی خان انکے بھائی اور والد فضل رازق خان کے خلاف غلط بیانی کر کے انکے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور نو ررحمن نامی شخص کا باپ آپریشن راہ راست میں منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے اور باوجود اسکے اسکا بیٹا نوررحمن سرکاری سکول میں چوکیداری کر رہا ہے ،ایسا نہ ہو کہ مذکورہ شخص اس علاقے کو یا سکول میں چارسدہ یا اے پی ایس جیسے ناخوشگوار واقعات رونما ہو جائے ،مذکورہ راستہ ہمارے جائیداد میں ہے ان لوگوں کے جو مکانات ہیں وہ ہمارے جائیداد میں ہیں انکے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ وہ اپنے گھر کے مالک ہیں،ان لوگوں نے جو کہا تھا کہ راستہ بند ہے وہ راستہ باقاعدہ کھلا ہوا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی روکاٹ نہیں ۔ رنگ بنگلو میں موجود غیر مقامی لوگوں نے راستہ خود سخا چینہ کے مقام پر بند کیا ہوا ہے ،جب ہم وارثان یا زمین مالکان جب راستہ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو غیر مقامی لوگ بندوق کا سہارہ لیتے ہیں ،ان پر متعدد چوری کے مقدمات درج ہیں جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ،ایسے لوگ ہمارے لئے تو مشکلات پیدا کر رہے ہیں مگر ریاست کے لئے بھی خطرناک ہیں ،ایسے لوگ معززیں علاقہ کی پھگڑیاں اچھالتے ہیں ۔ہم حکومت اور سرکاری حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قسم کے لوگوں سے ہمیں نجات دلایا جائے اور علاقے کے پرامن لوگوں کو مذکورہ بالا شر پسندوں سے بچایا جائے ۔
588 total views, no views today


