کوزہ بانڈئی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حسین علی حسینی نے کہا ہے کہ پارٹی کے مضبوطی اور فعالی کیلئے صوبے کے سطح پر پارٹی کنونشن کررہے ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے واحد سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے اور پختون قوم کے حقوق کے حصولی کیلئے ایک تاریخ ساز جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے تیریاسی شیر شاہ خان کے حجرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکوت عوام کے خدمت کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں موجودہصوبائی حکومت تبدیلی کے نام پر جو ووٹ لیا صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہو گیا ہے،تبدیلی لانے والوں کے حکومت میں تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں ہے ،دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے پارٹی کے ورکروں کے مشاورت سے دینگے اور الیکشن سے چھ مہینے پہلے ٹکٹ جاری کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویثرن میں کسی قسم کے ٹیکس نافذ نہیں ہونے دینگے ۔اس موقع پر پارٹی عہدیداروں جاوید خان ،نثار خان،شیر شاہ خان ،رحمت علی خان ابراہیم دیولئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ ترجمان عبداللہ یوسفزئی ،خواجہ محمد خان ،اکرام خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ رپورٹ : وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
610 total views, no views today


