سوات، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات محمد سلیم مروت کے زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں 21فروری 2016کو 5پولیس سٹیشن بنڑ،مینگورہ، رحیم اباد،کوکارئی اور ملم جبہ پولیس سٹیشن کے حدود میں بلدیاتی الیکشن کے بارے میں بحث ہوئی ، جوکہ 5پولیس سٹیشن کے حدود میں ٹوٹل 24 پولنگ اسٹیشن ہے،ان علاقوں میں الیکشن کو پر امن کرانے پر اجلاس ہوئی ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے سیاسی قائدین کوسیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا ،
اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے کہاں کہ خواتین پولنگ سٹیشن میں مردوں کا داخلہ مکمل بند ہوگا،ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں ،اور خواتین کو عزت بھی دینگے ،خواتین پولنگ سٹیشن کے باہر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان شور شرابہ اور جم غفیر نہ بنائیں،مشکوک افرادپر کھڑی نظر رکھئے کسی بھی صورت میں قریبی پولیس کو آگاہ کرے،الیکشن جیتنے والے امیدواروں سے اپیل ہے کہ خود اور اپنے کارکنان کو ہوائی فائرنگ سے رکھ لے،جہاں سے بھی فائرنگ کی گئی تو قانونی کاروائی کیجائیگی ، پولیس کا تعاؤن بھی عوام کیساتھ پہلے سے ہے اور مزید بھی جاری رہیگا،الیکشن کو ہر صورت میں پرامن بنائینگے، اجلاس میں ایس پی آپر سوات اکبر علی خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مذکرشاہ خان ،ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر خان،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ اور ڈی ایس پی سیدو ،ایس ایچ او کوکارئی نواب خان بھی موجود تھے ،اس موقع پر سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء اسلام حبیب علی شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی سلیم الرحمن،پاکستان مسلم لیگ (ن) عمر ربی،جماعت اسلامی مجاہد فاروق ایڈو کیٹ ،پاکستان تحریک انصاف شوکت علی ،و دیگر سیاسی مشران نے متفقہ فیصلہ کیا کہ الیکشن کو پر امن بنا نا ہمارا مشن ہے،کارکنان کو شور شرا بہ کی اجازت نہیں دینگے، کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی، پولیس کیساتھ ہر قسم تعاؤن بھی کرینگے ، الیکشن کے دن سیکیورٹی نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگی،تاکہ عوام کو مشکلا ت درپیش نہ ہوں ، ڈی پی او سوات نے سیاسی مشران کا شکریہ ادا کیا ،اور الیکشن کو پر امن طریقہ سے کرنے کا عزم کرلیا
304 total views, no views today


