سوات، سوات کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں پھر سے برفباری شروع ہوگئی، ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم پھر سے سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے ضلع سوات میں جمعہ کی شام سے بارش اوربرفباری شروع ہوگئی ہے، سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کیساتھ ساتھ ہلکی برفباری بھی جاری ہے، مالم جبہ ، کالام اور دیگر سیاحتی علاقوں سے امدہ اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں برفباری جاری ہے، جس کی وجہ سے ضلع بھر کا موسم پھر سے سرد ہو گیا ہے، اور لوگوں نے گرم ملبوسات پہننا شروع کردیئے ہیں۔
592 total views, no views today
Comments


