سوات ، مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بلوگرام میں گھریلو تنازعہ پر قتل ہونیوالے چار افراد کی اجتماعی جنازہ ادا کردیا گیا ، ایک گھر سے چار جنازے اٹھنے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا ، گزشتہ روز بلوگرا میں ایک خاتون اورتین نوجوانوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، جو بہن بھائی تھے، قتل ہونیوالے فیاض، ایاز ، شوکت اور شکیلہ کی اجتماعی نمازہ جنازہ ابائی گاؤں بلوگرا م میں ادا کردی گئی ، جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی، اجتماعی نمازہ جناز ہ کے موقع پر رقعت امیز مناظر دیکھنے کو ملے، دوسری طرف ڈی پی او سلیم مروت کے افس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے قتل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں پولیس کے حراست میں ہے ، پولیس کے مطابق ایک مبینہ ملزم فرار ہے جس کو گرفتارکرنے کیلئے سرچ اپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ہوا ،
676 total views, no views today


