مینگورہ، سول جج علاقہ قاضی دوم شبیر خان درانی نے سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال کیخلاف دعویٰ خارج کردیا،کیس کی پیروی سوات پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان مجاہدفاروق ایڈووکیٹ نے کی، سول جج علاقہ قاضی دو م شبیرخان درانی کی عدلات میں مقدمہ علی باچا بنام رشید اقبا ل چیئرمین سوات پریس کلب زیر سماعت تھا جس میں دونوں طرف کے وکلاء کی دلائل مکمل ہونے کے بعد بیس فروری کو عدالت نے حکم سناتے ہوئے علی باچا کا وعویٰ خارج کردیا جوعلی باچا نے اپنی پریس کلب کی ممبر شپ کی منسوخی کیخلاف درج کرایا تھا،ادھر سوات پریس کلب کے تمام عہدیداروں اور ممبروں نے فیصلے کو انصاف پر مبنی اورحق کی فتح قراردیا۔
618 total views, no views today
Comments


