سوات، پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی کریں ،تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی ملک وقوم کے منزل طے نہیں کرسکتی، نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قادر پبلک سکول اینڈ کالج کوزہ بانڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق میں تبدیلی بھی ضروری ہے ،مسلمانوں کو دینی ودنیاوی دونوں تعلیم ضروری ہے اور تعلیمی اداروں کو بدنام اور بند کرنا مسلمانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے ۔مسلمانوں کو تعلیم سے پیچھے دکھیل دیا جارہا ہے اس کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ہونا چاہئے ۔اس موقع پر سوات تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری عمر حسین ،تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ،ابراہیم دیولئی ،پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثواب خان اور فضل ستار،سکول کے ایم ڈی شمس الرحمن اور پرنسپل رضا شاہ نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں سکول کے بچوں نے حمد ،نعت ،ملی نغمے ،ٹیبلو ،اور خاکے بھی پیش کی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کیا گیا ۔ رپورٹ وقاراحمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
614 total views, no views today


