سوات، سوات میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ضلع سوات کے چھ یونین کونسلوں میں ووٹرز جنرل کونسلرز، یوتھ ، مزدور ، اقلیت اورخواتین کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں، پولنگ سٹیشنوں کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس فورس کیساتھ ساتھ ارمی کے جوان بھی کھڑے کئے گئے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے، مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں بنڑ، نویکلے ، رنگ محلہ،اوگدوں سمیت دیگر علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر بہت زیادہ رش دیکھنے کو ارہا ہے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار ووٹرروں کو قائل کرنے اور اپنے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا سلسلہ سہ پہر پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔
776 total views, no views today


