سوات، بے ہانگ یونی ورسٹی چائنہ (Beihang University Chaina) اور ایس پی ایس کالج پاکستان کے درمیان تعلیمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے رو سے انٹرنیشنل سکول بے ہانگ یونی ورسٹی چائنہ، ایس پی ایس کالج سوات کو تعلیمی وظائف دے گی۔ واضح رہے کہ بے ہانگ یونی ورسٹی چائنہ نے پورے پاکستان میں صرف تین تعلیمی اداروں کا انتخاب کیا ہے، جن میں ایک ادارہ ایس پی ایس کالج سوات بھی شامل ہے
۔ بے ہانگ یونی ورسٹی کا شمار، چائنہ کی صف اول کی یونی ورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ یہ انگلش میڈیم یونی ورسٹی ہے۔ اس کی انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں ایس پی ایس کالج کا انتخاب اس کی کوالٹی ایجوکیشن اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
500 total views, no views today
Comments


