مینگورہ،مسزنسیم اختر ضلع لیڈی کونسلرضلع سوات وصوبائی کوارڈی نیٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ضمنی انتخابات میں کامیاب تمام امیدواروں کو مبارکباد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کی مثال ایک نرسری کی ہے جہاں سے یہ منتخب نمائیندے محنت اور لگن سے کام کرکے کامیاب سیاست دان بن سکتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، انہوں نے منتخب ہونے والے خواتین، مزدورکسان ،یوتھ،اقلیلتی نمائندوں،ضلع اور تحصیل کونسلرز تمام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور توقع ظاہر کی ہے کہ نئے منتخب ہونے والے ارکان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
698 total views, no views today
Comments


