مینگورہ، پشتو ادبی رنڑا کے زیراہتمام عالمی مادری زبان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں قومی وطن پارٹی کے صدرمحب گل شلمانی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر گل زمین سید ، جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل محمد رفیق تورخیل، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر فیاض خان ،پختونخوا ملی عوامی کے نمائندہ نوراللہ اوردیگر نے شرکت کی، تقریب کے صدارت پشتو ادبی رنڑا الریاض کے صدر شیرشاہ یوسفزی نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی معروف ادیب قلمکار دانشور میاں نثار علی خان تھے ،تقریب میں سعودی عرب کی تمام سیاسی، سماجی ، فلاحی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں نثار علی خان نے کہاکہ گر پشتون کمیونٹی میں پشتو ادبی رنڑا الریاض جیسی غیر متانزعہ غیر سیاسی ادبی تنظیمیں فعال ہو ں گی تو وہ دن دور نہیں کہ پشتون قوم ترقی یافتہ قوموں کے کندھے سے کندھاملا کر ترقی کے شاہراہ پرگامزن ہوجائے ، اعزازی مہمان سیاسی فلاحی سماجی اور پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے رہنما محمد رشاد مندو خیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سیاسی نظریہ اپنی جگہ لیکن ہمارا کلچر، ہمارا وقار ،ہماری زبان، ہمارا ایمان ایک ہے، پشتون قوم اور پشتو زبان کی بقا ء کیلئے اپنا سیاسی نظریہ اور اختلافات بالائے طاق رکھ کر ایک مہذب قوم کی طرح خوشحال اور اقتصادی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، پشتو ادبی رنڑا الریاض کے بانی اور سرپرست اعلیٰ دریاب دولت خیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ادبی سیاسی تنظیموں کو چاہئے کہ اس وقت پشتون قوم کی بقا اور سالمیت کیلئے ادب برائے ادب اور سیاست برائے سیاست کی ضرورت نہیں بلکہ ادب برائے زندگی اور سیاست برائے ارتقا عمل کی ضرورت ہے ، تقریب میں پشتو روایات کو زندہ رکھنے کیلئے مہمانوں کو پشتو کے امتیاز باوقار پگڑیوں سے نوازا گیا ،آخر میں غیر طرحی مشاعر ہ ہوا جس میں شیرشاہ یوسفزی ،سلیمان ارمانی ، رحمت علی رحمت ،عزت غفار عزت ، محمد ایاز ایاز ، جاوید خان سواتی ، محمد حسین پروانہ ، انور علی انور ، فرہااد علی خاموش ، فاروق جانان ، نور اللہ ناز ،دریاب دولت خیل، ظفرعلی ظفر ، ریحاب خان ،نصیر ہمدرد وغیرہ نے اپنا منتخب کلام سناکر شرکاء سے دادوصول کی ۔
812 total views, no views today


