بریکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان نے کہاہے کہ بریکوٹ بازار میں کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام تاجر برداری اپنے دائرہ اختیار میں رہے جبکہ بازار میں سڑک کے کنار ے نصب کئے گئے ٹیلی فون ،بجلی اور سٹریٹس لائٹس ہٹانے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ این ایچ اے مین روڈ پر اور پیر بابا روڈ پر کے پی ایچ اے نکاس اب کے نالیاں اپنے حدود میں تعمیر کرے تاکہ شاہراؤں کے حدود کا تعین اور نکاس اب کے مسائل ختم ہو سکیں۔بازار کے تمام دکانداروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنے حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور دکانداروں کو چاہے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق خرید و فروخت کیا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ،این ایچ اے کے اے ڈی غلام عباس ،پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او ثناء اللہ ،بریکوٹ چوکی انچارج اکبر حسین کے علاوہ بھاری نفری موجود تھی ۔انہوں نے موقع پر درجنوں دکانداروں کو وارننگ دی کہ اس بار آپ لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں آئندہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے مختلف واپڈا،این ایچ اے ،پی ٹی سی ایل اور ٹی ایم اے ،کے پی ایچ اے والے اپنے اپنے نصب شدہ کمھبوں کو ہٹائیں کیونکہ این ایچ اے کے جانب سے بریکوٹ بازارمیں چند ماہ قبل تجاوزات کے خلاف جو اپریشن ہوا تھا اس میں بریکوٹ کے عوام نے بہت قربانیاں دی تھیں مگر ان کمھبوں اور نالیوں نے بازار کا رونق میں خلل پیداکیا ہوا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام جہاں بھی تجاوزات ،گران فروشی اور دیگر غیر قانونی دھندوں کے خلاف فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکیں ۔
831 total views, no views today


