سوات، مینگورہ امانکو ٹ میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا ہسپتال میں دم توڑ گیا، امان کوٹ میں دن ہاڑے مسلح ا فراد نے غریب محنت کش بخت رحما ن ولد با ور خان کو گھر سے نکال کر گو لی ما ر دی جس سے وہ شد ید ز خمی ہوگیا۔بعد میں طبی ا مد ا د کے لئے اسے سید و شر یف ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ جہاں انہوں نے زخموں کے تاب نہ لاکردم توڑ دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق بخت ر حما ن نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ خا لد اور عبد ا للہ ولد گل محمد سکنہ پا نڑ مینگو رہ نے اس پر فا ئر نگ کی ہے۔ بیان دینے کے بعد بخت ر حما ن ز خموں کی تا ب نہ لاکر چل بسا۔ ذرائع کے مطابق مقتو ل کو قرضہ دار تھا اور بروقت قرضہ واپس نہ کرنے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ جبکہ مقتول تین خاندانوں کاواحد کفیل تھا انہوں نے ایک بیوہ اور ایک بیٹی کوچھوڑ دیا جبکہ ان کی سوتیلی ماں اور ایک بیوہ چچی بھی ان کے گھر میں رہائش پزیر تھی مقتول کے قتل کے بعد ان کے گھرانے میں کواور کمانے والا باقی نہیں رہا۔ پو لیس نے ملزمان خالد اور عبداللہ کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
655 total views, no views today


