الریاض، پشتو ادبی رنڑا الریاض سعودی عرب نے یوم عالمی مادری زبان کےحوالے سے شھرریاض میں پشتو زبان کا عالمی دن منانے کے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا. تقریب کی صدارت پښتو ادبی رنڑا الریاض کے صدر شیرشاه یوسفزئی نے کی جب کے مهمان خصوصی معروف ادیب قلمکار دانشور میاں نثار علی خان اور اعزازی مهمان سیاسی فلاحی سماجی اور پاکستان تحریک انصاف سعودب عرب کے رهنما محمد رشاد مندو خیل تهے. تقریب میں سعودی عرب میں مقیم تمام سیاسی پارٹیوں, پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر فیاض خان ساتیوں سمیت, عوامی نیشنل پارٹی کے صدر گل زمین سید ساتیوں سمیت, قومی وطن پارٹی کے صدر محب گل شلمانی ساتهیوں سمیت, جمیعت علماء اسلام کےسیکرٹری جنرل محمد رفیق تورخیل ساتیوں سمیت, پختونخوا ملی عوامی کےنمائینده نورالله ساتهیوں سمیت اور شھر ریاض میں موجودپاکستانی کمیو نٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب میں سعودی عرب کے تمام ادبی, سیاسی اور سماجی فلاحی تنظیموں نے بڑہ چڑھ کر حصہ لیا. تقریب کے مهمان خصوصی میاں نثار علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرپشتو ادبی رنڑا الریاض جیسے غیر متنازعہ غیر سیاسی ادبی تنظیمیں فعال هو گئی تو وه دن دور نهیں کہ پشتون قوم ترقی یافته قوموں کے کندهوں سے کندها ملا کر ترقی کے شاہراہوں کو اپنا مقدر بنا ئیگی. اعزازی مهمان محمد رشاد مندو خیل نے تقریب سے خطاب کرتهے هوۓ کها کہ همارا سیاسی نظریہ اپنے جگہ لیکن هماره کلچر, همارا وقار, هماری زبان هماری دهرتی اور همارا ایمان ایک ہے تو ائیے پشتون قوم اور پشتو زبان کے بقا کیلۓ اپنا سیاسی نظریہ اور اختلافات بالاۓ طاق رکھ کر ایک مهذب قوم کے طرح خوشحال اور اقتصادی طرقی کیلۓ اپنی صلاحیتیں بروۓ کار لائے. پشتو ادبی رنڑا الریاض کے بانی اور سرپرست اعلی دریاب دولت خیل نے تقریب سے خطاب کرتے هوۓ کها کہ تمام ادبی سیاسی تنظیموں کو چاهیۓکہ اس وقت پشتون قوم کے بقا اور سالمیت کیلۓ ادب براۓ ادب اور سیاست براۓ سیاست کی ضرورت نهیں بلکہ ادب براۓ زندگی اور سیاست براۓ ارتقاۓ عمل کی ضرورت هے. تقریب میں پشتو روایات کو زنده رکهنے کیلۓ مهمانوں کو پشتون قوم کے امتیاز اور وقار کی نشان پگڑیوں (دستاروں) سے نوازا گیا. اخر میں غیر طرحی مشاعره هوا جس میں شیرشاه یوسفزی, سلیمان ارمانی , رحمت علی رحمت, عزت غفار عزت, محمد ایاز ایاز, جاوید خان سواتی, محمد حسین پروانه, انور علی انور, فرهاد علی خاموش, فاروق جانان, نور الله ناز, دریاب دولت خیل, ظفرعلی ظفر, ریحاب خان, نصیر همدرد وغیره نے اپنے کلام سنا کرتقریب میں خوب داد حاصل کی.
763 total views, no views today


