خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ میں مختلف بینکوں کے باوجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء داخلہ فارم جمع کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے ، علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوازہ خیلہ میں موجود نیشنل بینک آف پا کستان برانچ کوڈ1911 ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ1905، حبیب بینک لمیٹڈ2331، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ300 ، حبیب میٹروپولیٹن بینک 0287، خیبر بینک 0143 موجود ہے لیکن اس ان تمام بینکوں کے باجود بینکو ں کا عملہ طلباء سے داخلہ فارم جمع نہیں کرتے ، اور انہیں اس بات پر ٹرخادیا جاتاہے کہ یہاں پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ نہیں ہوسکتا اور یونیورسٹی ہذا سے یہ برانچز نامزد نہیں ہے ، طلبہ اور طالبات نے کہا کہ داخلہ فارم جمع کرنے کیلئے انہیں دور دراز علاقوں کے بینکوں میں جانا پڑرہا ہے ،یاد رہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ اپر سوات میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا تحصیل ہے ،خوازہ خیلہ میں موجود بینک برانچوں سے واضح ہوجاتاہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ کثیر تعداد آبادی پر مشتمل ہے ، طلباء نے حکومت اور یونیورسٹی ہذا کے ذمہ دار آفسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ میں موجود بینکوں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرنے کیلئے نامزد کی جائے ، اگر اس اہم مسئلے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے تو طلباء یونیورسٹی ہذا اور بینکوں کے آفسران کے خلاف احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔
734 total views, no views today


