مینگورہ، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں نجی سکول کی دیوار گرنے سے 23 بچے شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں پر تین بچوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہستپال لایا گیا، خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن اور مقامی لوگوں کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی ادارہ شاہ ولی اللہ ماڈل سکول کی دیوار اس وقت سکول بچوں پر گر گئیں جب سکول کی چھٹی ہونے کے بعد بچے واپس گھروں کو جارہے تھے، کہ اچانک ان پر سکول دیوار گرگیا، حادثہ کی اطلاع ملتی ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے بچوں کوسول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا،جہاں پر تین بچوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ، مقامی لوگوں کے مطابق حادثے میں زیادہ تر زخمی بچوں میں کمسن بچے شامل ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق مزکورہ سکول کی چاردواری خستہ حالی کا شکار تھی، اور اس کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
969 total views, no views today


