بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواکے معاؤ ن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے پارٹی میں روز انہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آرہے ہیں پارٹی کارکن اس وقت ممبر سازی پر اپنی توجہ مکمل طور پر مرکوز کردیں تاکہ ممبرسازی بہترین طریقے سے اختتام پر پہنچے اور کارکنوں کو مزید موقع مل گیا کہ وہ ایک ماہ کی مزید توسیع سے فائدہ اٹھائے اور زیادہ تعداد میں ممبرسازی کرے ۔یہ ممبرسازی ائندہ انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنا کام دکھائے گی یہی وقت ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کے حوالہ کردیں جنہوں نے قربانیاں اور خدمات سرانجام دی ہوں ۔سرکاری محکمے عوامی خدمات پر توجہ دیں نہ کہ لوگوں کے لئے اذیت بنے ترقیاتی منصوبوں میں30 فی صدممبران اسمبلی کے کمیشن کا دور گذر چکاہے جہاں بھی کرپشن اور بے قاعدگیاں پائی گئیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔صوبے میں کرپشن ،بے انصاف کا خاتمہ وقت کا اہم تقاضا ہے اس کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ لنڈاکے میں 4مارچ کو توتانو بانڈئی میں منعقد ورکرزکنونشن کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے اجتماع کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر تحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،ضلعی کونسلر سید باچا حسین ،عبدالقیوم خان کے علاوہ دیگر سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے ۔معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے چار ماہ قبل ضلعی ناظم کو 52کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے دیئے ہیں مگر تاحال اس سے کوئی فائدہ اٹھایا نہیں گیا کیونکہ ضلعی ناظم صرف اور صرف مراعات کے پچھے پڑے ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت پر تنقید کے بجائے ضلعی ناظم ترقیاتی فنڈز استعمال کرکے بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو بلدیاتی نظام کے ثمرات مل سکیں ۔انہوں نے کہاکہ ممبرسازی میں پارٹی قیاد ت نے ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31مارچ پر ممبرسازی اختتام پزیر ہوگی ۔کارکن کو ممبرسازی کے لئے حالات ساز گار ہیں۔جتنی زیادہ ممبرسازی ہو گی اتنی ہی زیادہ پارٹی کو فائدہ ہو گا اور ساتھ ساتھ انٹر پارٹی الیکشن پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکن اپنے رائے کا صحیح استعمال کریں تاکہ عمران خان کے خوابوں کی تعبیر ہو سکیں ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں کرپٹ سرکاری اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جہاں بھی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سامنے آیا تو ان کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
694 total views, no views today


