کو زہ بانڈئی، تحصیل انتظامیہ کبل کے کوزہ بانڈی تاجران کے ساتھ سالانہ فیس کے حوالے سے اجلاس ،تاجران نے انتظامیہ کے طرف سے سالانہ فیس مان لیا ،لوگوں نے انتظامیہ سے مراعات کا مطالبہ کردیا تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈ ی میں تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن کبل کے کوزہ بانڈی تاجران کے ساتھ سالانہ فیس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کوزہ بانڈی بازار کے دکانداروں اور سیاسی رہنماوں رشید احمد سواتی ، نصراللہ خٹک ،فضل ودود ،ظفر اللہ خان ،جہان شیر خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تاجران نے انتظامیہ کے طرف سے سالانہ فیس مان لیا اور تاجران نے انتظامیہ سے مراعات دینے کا مظالبہ کردیا ۔اس موقع پر تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں اور تحصیل انتظامیہ تاجران کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ۔رپورٹ : وقار احمد سواتی
836 total views, no views today


