کبل، ورکرز پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہے کارکنان زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرکے ووٹ بینک کے بدولت عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں حلقہ پی کے82 پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے 4مارچ کو بریکوٹ میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کرکے موروثی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردینگے ضلعی صدارت کے لئے عزیز اللہ گران خان موزون شخصیت ہیں جس کی کامیابی پارٹی اور عوام کے بہتر مفاد میں ہے ڈھائی سالہ کارکردگی سے لوگ مطمئن ہیں آئندہ ڈھائی سالوں میں دوگنا فنڈز خرچ کرکے جملہ عوامی مسائل سے نجات دلادینگے انٹرا ا پارٹی الیکشن اور اور 4 مارچ کے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان جدجہد تیز کردیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے توتانوبانڈئی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے حلقہ پی کے 81عزیز اللہ گران خان ،ضلعی کونسلر حمید خان،حیات خان،ڈاکٹر رحمدل شاہ،انجینئر آدم خان،اکرام خان،محمد علی شاہ،بخت شمشیر،نواب خان،انور شاہ،عباس ،سیف اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر امجد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈھائی سالہ کارکردگی سابقہ ادوار پر بھاری ہے اسی وجہ سے ووٹ بینک میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی میں ورکرز کو عزت و احترام دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 82میں ریکارڈ رضسٹریشن نے ثابت کردیا ہے کہ مستقبل میں بھی یہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی غریبوں کی ہمدرد پارٹی جبکہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے غریب کو طاقتور اور بااختیار بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ممبر شپ کے عمل میں کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کو کامیاب بنا کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اکثریت پارٹی قیادت اور ورکرز کے مشاورت سے عظیم رہنما علی خان کے بھائی عزیز اللہ گران خان کا نام ضلعی صدارت کے لئے تجویز کیا گیا ہے جس کی کامیابی پارٹی اور عوام کے بہتر مفاد میں ہے لہذا اپنا ووٹ ضائع ہونے سے بچا کر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کے حق میں استعمال کریں تاکہ ملک وقوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
740 total views, no views today


