مینگورہ، سوات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارچھوٹا پن بجلی گھر قائم کردیاگیا، ہنر مند افراد پیدا کرنے کیلئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنکل میں تربیت کا آغاز کردیا گیا ، انڈونیشیا سے برآمد کردہ قیمتی پلانٹ کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دی جارہی ہے ،اس حوالے سے کالج کے پرنسپل اکبرعلی اور اسسٹنٹ پروفیسر عابد عالم نے میڈیا کو بتایا کہ مشنری کی تنصیب سے توانائی کے بحران قابا پایا جاسکے گا،خیبرپختونخوا حکومت نے جرمن حکومت کے تعاؤن سے ٹیکنکل کالج میں مائیکرو ہائیڈروپاؤ ر کورس شروع کردیا ہے ،ایم ایچ پی کے اس کورس کیلئے کالج میں قائم کی گئی ہے انڈونیشیاسے جدید لیبارٹری میں بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ اور قیمتی مشینری لائی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ کورس پڑھانے کیلئے کالج کے پروفیسرز کو بھی انڈونیشیا میں خصوصی تربیت دی گئی ہے ، ابتدائی طور پر صوبے کے بیس نوجوانوں کو یہ تربیت دی جارہی ہے تاکہ خیبر پختونخوا میں چھوٹے پن بجلی گھر لگا کر بجلی بحران پر قابوپایا جاسکے، تربیت پانے والے نوجوان بھی دل لگا کر تربیت حاصل کررہے ہیں ،یہاں پر مائیکروپاور جتنے بھی بن رہے ہیں یہ کمیونٹی بیسڈ ہیں اور اسی کمیونٹی میں یوٹیلائز ہورہے ہیں جوپیڈوبنا رہا ہے وہ نیشنل گریڈ میں جاتا ہے جبکہ مائیکر و کمیونٹی بیس پر استعمال ہوتا ہے اگر ہم اس مائیکروپاور کو منی پاؤ ر بنائے تو پھر اس سے نیشنل گریڈ کو بھی بجلی فراہم کی جاسکتی ہے اور پھر یہ پورے ملک کی ضرورت پورا کرسکے گی ،کورس کا دورانیہ دو سال پر محیط ہوگا اور چار مراحل میں ان نوجوانوں کو مکمل تربیت دی جائے گی ،پن بجلی گھر کے اس تربیتی پروگرام سے نہ صرف ہنرمندافراد سامنے آئیں گے بلکہ بجلی پیداکرنے کے ان منصوبوں پر توجہ دے کر توانائی بحران پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے ،اس موقع پرطلبہ نے کہاکہ بجلی بحران کا خاتمہ ان کا مشن ہے ہمارے علاقے میں اور پورے پاکستان میں بجلی کابحران ہے ،ہم اس کورس میں اس لئے آئے کہ کم ازکم اپنی قوم کیلئے چھوٹے پن بجلی گھروں میں کام کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ چونکہ یہ پہلی بار ایم ایچ پی کا کورس پڑھا یا جارہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں سے تربیت حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے میں کرداراداکرسکیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کا بحران ہے اور خاص کر کے پی کے میں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے ہم اپنے علاقے میں مائیکروڈ ہائیڈر پاور لگائیں گے تو بجلی بحران سے بچ جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہائیڈرو پاؤر ایشیامیں فسٹ ٹائم سوات میں لگایا گیا ہے ۔
758 total views, no views today


