سوات، ڈی پی او سوات اکبر علی خان اور ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر خان کے ہدایت پر ایس ایچ او رحیم اباد مجیب عالم خان ،ایس ائی اسلم خان اور اے ایس ائی محمد سیاب خان کی کارروائی 24گھنٹے کے اندر اندر چوری کی واردات کا سراغ لگاکر چوروں کو گرفتار کرلیا چوری شدہ سامان برامد عوامی کا رحیم اباد پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق مت خیل امانکوٹ کے رہائشی نے رپورٹ درج کرائی کہ اسکے دکان سے نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل اوردیگر سامان چوری کرلیا ہے رپورٹ درج ہوتے ہی ایس ایچ او مجیب عالم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تفتیش کا اغاز کیا اور انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24گھنٹے کے دوران نہ صرف چوری کا سراغ لگایا بلکہ تین ملزمان محمد رحمن ولد شیر محمد سکنہ تختہ بند ،محمد شیر ولد عالم شیر سکنہ تختہ بند اور اختر علی ولد احمد سکنہ امانکوٹ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے موٹر سائیکل اور دیگر سامان برامد کرلیا پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر رحیم اباد پولیس کو خراج تحسین پیش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی عوام کی جان ومال کی حفاظت کا فرض انجام دیتے رہیں گے۔
702 total views, no views today


