سوات ، لواری ٹنل پر سنو جیپ ریلی کا انعقاد دیر اور چترال کی عوام کیلئے ایک تاریخی کامیابی اور دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے، ان خیالات کا اظہار جنرل آفسیر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے لواری ٹاپ پر اپنی نوعیت کی پہلی سنو جیپ ریلی کی اختتامی تقریب کے دوران کیا ۔یہ تقریب لواری ٹاپ کی تاریخ میں پہلی بار سال بھر کھلی رکھنے کی خوشی اور یادگار کے طور پر منعقد کی گئی ہے جس کی کامیابی کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صاحبزاد ہ طارق اللہ ، ڈی آئی جی مالاکنڈڈویژن آزاد خان ، کمانڈر پنکوٹ بریگیڈئیر عامر ، ضلع ناظم فصیح اللہ خان ، ڈی سی دیر اپر ذکاء اللہ خٹک اور اعلی سول اور فوجی افسران کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام کی کیثر تعداد موجود تھی ۔یہ ریلی پاک فوج اور حکومت KPK کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں دیر ، چترال اور ملک بھر سے سیاحوں نے جوش و خرش سے شرکت کی او ر اب یہ ہر سال منعقد ہوتی رہے گی ۔ جی او سی نے مزید کہا کہ یہ جیپ ریلی ایسی ٹاپ پر منعقد کی گئی ہے جس کے شمال میں چترال اور جنوب میں اپر دیر کے علاقے آباد ہیں اور یہ علاقے تاریخ میں ہمیشہ شدید برفباری کی وجہ سے موسم سرما میں منقطع رہتے تھے اور شدید برفباری کے باعث لوگوں کا لواری ٹاپ سے آنا جانا اور رابطہ منقطع رہتا تھا ۔ اس راستے کا شمار دنیا کے خطر ناک ترین راستوں میں ہوتا تھا، لیکن اب پاک فوج کوششوں سے اسی خطر ناک روڈ پر ایک لطف انگیز مہم سر کی گئی ۔ یاد رہے کہ یہ ریلی چار حصوں پر مشتمل تھی اور اس ریلی کا کل فاصلہ 21کلومیٹر تھا ۔ ریلی کا یہ ٹریک لواری ٹاپ پر لواری ٹنل کے گردونواح میں منتخب کیا گیا ۔ یہ جیپ ریلی سطح سمندر سے 10,230فٹ کی بلندی پر وقوع پذیر ہو ئی۔تقریب کے اختتام پر جی او سی نے پوزیشن ہولڈر میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس سال موسم سرما میں لواری ٹاپ کا آمدروفت کیلئے کھلا رہنا پاک فوج کی انتھک محنت اور جد وجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس سے چترا ل اور دیر کی عوام کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے سیاحوں نے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس ریلی کے انعقادسے بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کیلئے مزید کشش کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ، جس سے امن وامان کے ساتھ ساتھ سیاحت کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب ہوگی ۔ جیپ ریلی کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اب اس خطے میں مکمل امن وامان بحال ہو چکا ہے قومی اور بین الاقوامی سیاح، سیاحت کیلئے پہلے سے کہیں بڑھ کر اس خطے سے لطف اندازو ہو سکتے ہیں ۔
720 total views, no views today


