مینگورہ، متحدہ ٹیوب ویل اپریٹرزواٹر سپلائی یونین ٹی ایم اے مینگورہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، اتوار کی طرح تمام سرکاری چھٹیوں کے موقع پر کام کرنے، کے معاوضہ دیاجائے، ہم عید کے موقع پر بھی کام کرتے ہیں ہمیں ہماری محنت کا صلہ دیا جائے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ ٹیوبویل اپریٹرز واٹرسپلائی یونین کے صدر بخت کرم ، وائس چیئرمین شیر بہادر ، سینئر نائب صدر محمد حسین ، جنرل سیکرٹری داؤد ، فنانس سیکرٹری رسول خان اور پریس سیکرٹری عثمان علی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تمام سالانہ سرکاری چھٹیوں کے باوجود ہم ڈیوٹی کرتے ہیں یہاں تک کہ یوم مزدور یکم مئی کو بھی ہماری چھٹی نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود ہمیں چھٹیوں میں کام کرنے کے معاوضے نہیں دیئے جارہے حالانکہ عدالت نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے کہ ٹیوبویل اپریٹرز کو چھٹیوں کے دوران پانی سپلائی کرنے پر معاوضے دیئے جائے ، انہوں نے کہا کہ اب اتوار کے دن بھی ہماری چھٹی نہیں ہوتی لیکن ہمیں اتوار کے دن ڈیوٹی کرنے کی معاوضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم بلا ناغہ صارفین کو پانی فراہم کرتے رہیں گے لیکن ہمیں تمام سرکاری چھٹیوں کے موقع پر ڈیوٹی کرنے کی معاوضے دی جائے ورنہ ہم ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوجائیں گے ۔
846 total views, no views today


